شہر کی ہردلعزیز شخصیت معروف سیاسی اور سماجی راہنماملک الطاف حسین انتقال کر گئے

کھیوڑہ(راجہ فیاض الحسن) شہر کی ہردلعزیز شخصیت معروف سیاسی اور سماجی راہنماملک الطاف حسین انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کی ہردلعزیز شخصیت معروف سیاسی اور سماجی راہنماملک الطاف حسین ولد مولا بخش آج انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم طویل عرصہ سے عارض�ۂ قلب میں مبتلا تھے۔ مرحوم کھوکھر برادری سے متعلق اور محلہ جوتانہ کے رہائشی تھے اور انھوں نے 84بہاریں دیکھنے کے بعد دارِ فانی سے کوچ کیا۔بہشت مکانی معروف کاروباری اور بلدیہ کھیوڑہ کے سابق کونسلر بھی تھے ۔آپ سابق امیدوار برائے کونسلر اور تحریکِ انصاف کے سرگرم کارکن ملک وقار حسین کے چچا اور سسر کے علاوہ معروف نوحہ خوان و سالارملک مظہرحسین کے بھائی بھی تھے۔ مرحوم کے سوگواروں میں علاوہ سیکڑوں قرابت دار تین بیٹے پانچ بیٹیاں اور بیوہ موجود ہیں۔ ملک الطاف حسین کی دو مرتبہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔اور انھیں سیکٹروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ان کی نمازِ جنازہ میں یوں تو ہر مکتبۂ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی تاہم نمایاں شخصیات میں خطیب علی مسجد اور پرنسپل مدرسہ بن خاتون مولانا عمران سہیل، ن لیگ کے سابق ناظم اور جنرل سکریٹری لیبر یونین جعفر حسین جعفری، ن لیگ کے سابق کونسلر اور صدر لیبر یونین تصوراقبال، ن لیگ کے کونسلرملک قمر حسین، ن لیگ کے ملک عرفان حیدر، ن لیگ کے ملک شاہین،ن لیگ کے ملک اصغر کونسلر،ن لیگ کے ملک عرفان حیدر،ن لیگ کے محمد نذیر بھٹی،ن لیگ کے تصور نمبردار، معروف سیاسی و سماجی راہنما اورصحافی راجہ فیاض الحسن، تحریکِ انصاف کے سرگرم کارکنان میں سے مرزا دلدار، ملک عادل، ثاقب رسول، اللہ دتہ اعوان اورملک وقار حسین کے علاوہ ملک ضمیر حسین بھی شامل تھے۔ ان کے جنازہ میں شہر سے پاکستان تحریکِ انصاف کے سٹی صدر، سٹی جنرل سکریٹری اور تحریک کے کسی بھی کونسلر کا شریک نہ ہونا شہریوں کے لئے تعجب کا سبب تھا۔ یہ امر تحریکِ انصاف میں موجود دراڈ کو مزیدگہرا کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔