ناجائز تجاویزات کے خلاف آپریشن ،

دینہ (جرار حسین میرسے) ناجائز تجاویزات کے خلاف آپریشن ، متعدد دکانوں سے سامان ضبط اور متعدد کو وارننگ جبکہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر ایل پی جی گیس ایجنسی سیل ، مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے تجاویزات کے خلاف ایکشن لیتے ہو ئے ہمراہ بلدیہ ٹیم نا جائز تجاویزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میں منگلا روڈ سے متعدد دکانوں سے فٹ پاتھوں پر پڑا سامان ناجائز تجاویزات کی مد میں ضبط کر لیا گیا جبکہ مین بازار پاکستانی چوک پر موجود ایل پی جی گیس سلنڈر کی کے مالک ساجد رزاق ٹریڈر پر حفا ظتی اقدامات نہ ہونے کی صورت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔