جہلم موٹرسائیکلوں کے سائلنسر شہریوں کے لئے درد سر بن گئے

جہلم(نمائندہ جہلم جیو)چنگ چی کے سائلنسر شہریوں کے لئے درد سر بن گئے،ٹریفک پولیس جیب گرم رکھنے میں مصروف ،ڈی ایس پی ٹریفک سے شہریوں سے شور کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں چلنے والی چنگ چی کے سائلنسر سپیشل بنائے گئے ہیں جو رات کے وقت پوری آبادی کو جگانے کے لئے کافی ہیں ،شہریوں نے ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دوکاندوارون اور مستریوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جن کی مدد سے انہوں نے قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ،قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ،شہریوں نے کہا کہ آپ کاعملہ ہمارے ٹیکسوں سے تنخواہ،الاؤنس،اور دیگر مراعات کے ساتھ ساتھ چالان پر کمیشن حاصل کر رہے ہیں اس کے علاوہ جہاں موقع ملے کھلم کھلا جیب بھرنے میں کسر نہیں چھوڑتے ،شہریوں کو کیا دے رہے ہیں،بچے کھلم کھلا چنگ چی چلاتے دھندھاتے پھر رہے ہیں ،ان ے چند روپے لے کر چھوٖ ڑ دیناروز کا معمول بن گیا ہے ،آخر موٹر وے پولیس بھی تو پاکستانیوں پر مشتمل ہے رزق حلال کھا رہے ہیں ،دنیا ان کی تعریف کررہی ہے ان کے بھی دو ہاتھ اور ایک پیٹ ہے آپ کے زیر کمان عملہ کا کب پیٹ بھر ے گا ،اور وہ ناجائز قانون شکنوں کا چالان کرنے کی کب ہمت کریں گے ،آخر میں شہریوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر ان خوفناک سائلنسر بند نہ کئے تو شہری ٹریفک آفس کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں ۔