امریکی شہر اورلینڈو میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

اورلینڈو: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 5 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے صنعتی علاقے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 5 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ حملہ آور نے بعد خود کو بھی گولی مارکر خود کشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور صنعتی علاقے میں واقع کمپنی میں ملازم تھا جس کو چند ماہ قبل کمپنی سے نکال دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی عمر 45 سال ہے اور اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے تاہم واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں جب کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔