ٹخنے کی انجری کے باعث وہاب ریاض چیمپئنز ٹرافی سے باہر

برمنگھم: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے وہاب ریاض ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے پیسر کو انجری سے نجات پانے کیلئے کم از کم 10 روز آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم منیجمنٹ سے وہاب ریاض کا متبادل بھیجنے کی درخواست کی ہے تاہم چیرمین پی سی بی شہریارخان متبادل پلیئر بھیجنے سے گریزاں ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ جنید خان اور فہیم اشرف کی موجودگی میں متبادل کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وہاب ریاض کو بھارت کے خلاف میچ میں ٹخنے پر موچ آنے کی وجہ سے اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانا پڑا تھا اور وہ اسپتال جانے کیلئے بیساکھیوں کے سہارے چل کر گئے تھے۔