کارکنوں نے چوہدری مصیعیب ایڈوکیٹ اور مرزا دلدار حسین پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا،

للِہ ( نور چغتائی سے) پی ٹی آئی کے رہنما سابق امیدوار ایم این اے چوہدری فواد حسین سابق امیدوار ایم پی اے چوہدری طاہر آصف سابق امیدوار ایم پی اے راجہ شاہ نواز نے پی ٹی آئی کا تحصیل صدر چوہدری مصیعیب ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری مرزا دلدار کو متفقہ طور پر نامزد کر دیا کارکنوں نے چوہدری مصیعیب ایڈوکیٹ اور مرزا دلدار حسین پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور مبارکباد پیش کی تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں سابق امیدوار ایم این اے چوہدری فواد حسین سابق امیدوار ایم پی اے چوہدری طاہر آصف سابق امیدوار ایم پی اے راجہ شاہ نواز نے شرکت کی اور میٹنگ میں کارکنوں نے کثیرتعدار میں شرکت کی پی ٹی آئی کے تینوں رہنماوں نے کارکنوں کے ساتھ مکمل مشاورت کرنے کے بعد پی ٹی آئی کا تحصیل صدر چوہدری مصیعیب ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری مرزا دلدار کو متفقہ طور پر نامزد کردیا پارٹی کارکنوں نے سابق امیدوار ایم این اے چوہدری فواد حسین سابق امیدوار ایم پی اے چوہدری طاہرآصف سابق امیدوار ایم پی اے راجہ شاہ نواز کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور چوہدری مصیعیب ایڈوکیٹ اور مرزا دلدار حسین پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور مبارکباد پیش اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔