ہم کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ملک مبشر

للِہ ( نور چغتائی سے) آل پاکستان مسلم لیگ دوبئی کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری ملک مبشر نے کہا ے ک ہم کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں پاکستانی قوم ان بزدلانہ کاروئیوں سے ڈرنے والی نہیں پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور پاک فوج پاکستان سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے انھوں ن مذید کہا کہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ وطن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہو کر دہشتگردوں کے خلاف اور بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاکستانی قوم سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہیں۔