ضلع جہلم میں وکلا ء حضرات اور عدالتوں میں پیش ہونے والے قیدیوں کے مفت علاج کی سہولت

جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)حکومت پنجاب کے ذیرے اہتمام ضلع جہلم میں وکلا ء حضرات اور عدالتوں میں پیش ہونے والے قیدیوں کے مفت علاج کی سہولت کے لئے ، سینئر سول جج محمد احمد حسنین خان کی کاوشوں سے فری ڈسپنسری کا افتتاح کیا گیا۔ضلع کچہری جہلم میں موجودفری ڈسپنسری کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماہ رخ عزیز نے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج محمد سجاد افضل، سینئر سول جج محمد احمد حسنین خان، میڈیکل سپریٹنڈنٹ میا ں مظہر حیات،خطیب محمد عبدالباسط کے علاوہ وکلاء حضرات اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماہ رخ عزیز کا کہنا تھا کے ضلع جہلم کے وکلاء حضرات کے لئے فری ڈسپنسری کی یہ سہولت ان کے مفت علاج کے لیے قائم کی گئی ہے اور اس نیک کوشش میں ہم جہلم کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔ وکلا ء کمیونٹی نے اس نیک کوشش کے لئے تمام ججز کا اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور اس قدم کو خوب سراہا۔تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔