جہلم پاکستان مسلم لیگ ن کا گجر ہاؤس میں اجلاس ،شیر کے نشان کی مخالفت کرنے والے کونسلرز کو پارٹی سے فارغ کرنے کا مطالبہ

جہلم(محمدشہباز بٹ)جہلم پاکستان مسلم لیگ ن کا گجر ہاؤس میں اجلاس ،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور نوابزادہ طالب مہدی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں 25کونسلروں کی شرکت،مسلم لیگ ن کی ضلعی تحصیل سٹی اور یوتھ ونگ کی قیادت بھی اس موقع پر موجودتھی۔تمام کونسلرز کا بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں شیر کے نشان پر مہر لگانے کا عزم، ڈسپلن کی خلاف اور شیر کے نشان کی مخالفت کرنے والے کونسلرز کو پارٹی سے فارغ کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں سپیشل سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کا اجلاس زیر صدارت چوہدری ندیم خادم اور نوابزادہ طالب مہدی گجر ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر بوٹا جاوید،جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ،سٹی صدر چوہدری مقبول حسین،جنرل سیکرٹری شیخ شکیل،تحصیل صدر چوہدری لطیف ایڈووکیٹ،یوتھ ونگ سٹی کے صدر شیخ اعجاز ،جنرل سیکرٹری فیصل رحمن کے علاوہ کونسلر چوہدری مالک،چوہدری جنید گجر،خان واجد،مرزا راشد ندیم،باؤ کرم الہٰی چوہدری،چوہدری مقبول حسین،میاں ارشد،نثار بنگش،ملک راشد،ملک انعام الحق،ظہیر خان،حاجی طاہر سلیم،ملک مسعود،ظفر اقبال،چوہدری ناصر نائیک،چوہدری آصف،چوہدری سرفراز،عزیر شاکر،چوہدری اسلم،چوہدری ازران ظفر،چوہدری نعیم الرحمن،حافظ شفیق،امجد بٹ اور ظفر جرال نے شرکت کی تمام کونسلر نے عہد کیا کہ شیر کے نشان پر منتخب ہوئے ہیں اور کسی صورت پارٹی ڈسپلن کی خلاف اور غداری نہیں کر سکتے مسلم لیگ ن کے جاری کردہ شیر کے نشان پر کھڑے ہونے والے تمام امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے۔