پا کستان تحریک انصاف ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتی ہے،راجہ ثقلین محمود

جہلم(محمدشہباز بٹ)پا کستان تحریک انصاف ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتی ہے، مسائل کا حل سڑکوں پر نہیں پا رلیمنٹ میں ہو نا چاہیے ،ملک دشمن عنا صر اقتصا دی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچا نا چاہتے ہیں ،کراچی میں ایم کیو ایم نے عرصہ دراز سے پو رے شہر کو یر غمال بنا یا ہوا تھا ،بھتہ ما فیا نے روشنیوں کے شہر کو بو ری بند نعشو ں کے شہر میں تبدیل کر دیا تھا ،حکو مت اور افواج پاکستان نے کراچی میں امن و امان بحال کر نے میں کر دار ادا کیا ،آ ج ایم کیو ایم ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ،انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کراچی کی رونقیں اور روشنیاں بحال ہوں گی ،ان خیا لات کا اظہار معروف سیا سی و سما جی رہنماء سابق کو نسلر راجہ ثقلین محمود آ ف گجر خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا حکو مت میاں محمد نواز شریف کی قیا دت میں ملک و قوم کو بحرانوں سے نکا لنے کے لیے کو شاں ہے جبکہ عمران خان انتشار با زی کی سیا ست کر کے ملک کو عدم استحکام کا شکا ر کر نا چاہتے ہیں ،ایک طرف حکو مت ،عوام ،اور افواج پا کستان مل کر اندرانی اور بیرونی دہشتگر دوں ان کے سہو لت کا روں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ،لا ئن آ ف کنٹرول پر کشید گی بر قرار ہے ،کوئٹہ میں 61جوانوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کر دیا گیا ایسے حا لا ت میں عمران خان ،جہانگیر ترین ،شیخ رشید ،پرویز الٰہی جیسے کرپٹ عنا صر اسلام آ باد کو بند کر کے عوام کو پریشان کرنا چاہتے ہیں ،حکو مت ایسے عنا صر کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آ ئے گی اور نہ ہی اس بار بھی ایمپائر کی انگلی اٹھے گی ،عمران خان کو ما یوسی کے سوا کچھ حا صل نہیں ہو گا ،راجہ ثقلین محمود نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم دہشت گرد تنظیم ہے الطاف حسین نے بھا رت سے مدد ما نگ کر اور پا کستان کے خلاف لب کشائی کر کے وطن عزیز سے غداری کی ،ایسے غدار کی سزا صرف اور صرف سزائے مو ت ہے ۔