شرارت یا سا زش ؟؟؟ نو سر با زوں کی محکمہ صحت جہلم کے حکام اور نر سز کو بے وقوف بنا نے کی نا کام کو شش

جہلم(محمدشہباز بٹ)شرارت یا سا زش ؟؟؟ نو سر با زوں کی محکمہ صحت جہلم کے حکام اور نر سز کو بے وقوف بنا نے کی نا کام کو شش ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی نر سنگ انسٹرکٹر سمیت 4ہیڈ نر سز کے ٹرانسفر آ رڈر ،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ،ای ڈی اوہیلتھ جہلم کو مو صول،انکوائری کر وا نے پر ٹرانسفر آ رڈر جعلی نکلے ،ایم ایس نے تصدیق کے لیے سیکشن آ فیسر نر سنگ ،سیکر ٹری ہیلتھ آ فس ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ لا ہور کو لیٹر لکھ دیا ،سینئر نر سنگ سٹاف جعلی ٹرانسفر آ رڈر کے با عث پریشانی کے عالم میں مبتلا ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،صوبائی وزیر صحت ،سیکرٹری ہیلتھ سے نو ٹس لے کر انکوا ئری کروانے کا مطالبہ ،ذرائع کے مطابق چند روز قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی نر سنگ انسٹرکٹر حمیدہ سرور ،ہیڈ نر سز بلقیس اختر ،عصمت بی بی اور رفعت یا سمین جوکہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے مختلف شعبہ جات میں تعینات ہیں کے اچانک تبا دلے کے لیٹر بذریعہ ڈاک ایم ایس کو مو صول ہو ئے جو سپیشلا ئزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجو کیشن ڈیپا رٹمنٹ لا ہور اور لا ہور کے لیٹر پیڈ اور سیکشن آ فیسر نر سنگ کے دستخطوں سے جا ری ہو ئے ،تبا دلوں کے لیٹر مو صول ہو تے ہی سینئرنر سنگ سٹاف میں تشویش کی لہر دوڑ گئی سیکرٹری ہیلتھ ، سپیشلا ئزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجو کیشن ڈیپا رٹمنٹ لا ہور ،سیکشن آ فیسر نر سنگ کے دفتر سے تصدیق کروا نے پر ٹرانسفر لیٹر جعلی ثابت ہو ئے ،ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کے ایم ایس میاں مظہر حیات نے تصدیق کے لیے محکمہ صحت لا ہور آ فس میں لیٹر لکھا ہے جس کا تاحال جواب مو صول نہیں ہو ا ،سینئر نر سنگ سٹاف نے اعلیٰ حکام سے انکوا ئری کروا کرجعل ساز کو گرفتار کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔