سول لا ئن روڈ پر اندھا دھند فائر نگ کر نے وا لے نجی کمپنی کے سیکو رٹی گارڈ کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا

جہلم(محمدشہباز بٹ)سول لا ئن روڈ پر اندھا دھند فائر نگ کر نے وا لے نجی کمپنی کے سیکو رٹی گارڈ کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا ،سیکو رٹی کمپنی کے با اثر مالکان کا درخواست دھندہ پر صلح کے لیے دبا ؤ ، وکلا ء کا نجی کمپنی کے سیکو رٹی گا رڈ کے خلا ف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر نے کا مطالبہ ۔تفصیلا ت کے مطابق چند روز قبل سولجرپلازہ سول لا ئن روڈ کے بلمقابل گارمنٹس کی دوکانوں کے با ہر تعینا ت نجی سیکو رٹی کمپنی کے غیر تر بیت یا فتہ اور نا تجربہ کار سیکو رٹی گارڈ ارسلان نے اچانک 12بور رائفل سے فائرنگ شروع کر دی ۔جس کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ،وکلا ء کی گا ڑیاں بھی متا ثر ہو ئیں جبکہ راہگیروں نے بمشکل جان بچائی ،تھانہ سول لائن میں راشد عزیز چو ہدری ایڈ ووکیٹ کے کلرک مرزا عقیل ،راجہ ضیاء اشرف ایڈ ووکیٹ نے درخواستیں دیں جن پر تاحال کوئی کا رروائی نہ ہو سکی ،با اثر افراد نے درخواست دھندہ پر صلح کے لیے دبا ؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے ۔مرزا عقیل نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ سول لائن روڈ پر دہشت پھیلا نے وا لے سیکو رٹی گارڈ گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جا ئے ۔