تحریک منہاج القرآن تحصیل پنڈدادنخان کو 5روزہ درس عرفان القرآن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چوہدری زین جٹ

جہلم(نمائندہ جہلم جیو)تحریک منہاج القرآن تحصیل پنڈدادنخان کو 5روزہ درس عرفان القرآن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چوہدری زین جٹ،ملک بھر کے 20 شہروں سمیت تحصیل جہلم میں بھی 5روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی فضلاء نے خصوصی شرکت کر کے قرآن و حدیث کی روشنی میں مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کر کے شرکاء کے قلوب کو منور کیا۔ اِ ن 5روزہ دروس میں تحصیل بھر کی تمام یونین کونسلز سے روزانہ کی بنیادوں پر شرکت کی۔مزید برآں ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل جہلم کے وفود نے بھی وقتاً فوقتاًشرکت کی۔ چوہدری زین جٹ (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی ڈویژن )نے صحافیوں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن تحصیل پنڈدادنخان اور اُس کے جملہ فورمز کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ اِ ن دروس قرآن کا آغاز چند بڑے شہروں سے کیا گیا جو آج الحمدللہ 20شہروں تک پہنچ چکا ہے۔ آئندہ سالوں میں انشاء اللہ مزید شہروں تعداد بڑھے گی۔ اِن دروس کا مقصد نزول قرآن کے مقدس مہینے میں لوگوں کو قرآن سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو بحال کر کے زندگیوں میں انقلاب بپا کرنا ہے جو آگے چل کر مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہونے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔