خون کے رشتوں میں خون کی ہولی

جہلم(محمدشہباز بٹ)خون کے رشتوں میں خون کی ہولی ،قریبی رشتہ داروں نے گھر میں گھس کر پیپلز پارٹی تحصیل پنڈدادنخان کے صدر کے دو بیٹوں کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ملزمان موقع سے فرار ،تھانہ لِلہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،وجہ عناداین اے 63کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کا جھگڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ سروبہ میں تین افرادنے پیپلز پارٹی تحصیل پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اشرف گوندل کے گھر میں گھس کر اس کے بیٹوں حسن عسکری اور عون اشرف کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ ملزمان اور مقتولین سگے کزن ہیں وجہ عنا د یہ معلوم ہوئی ہے کہ حلقہ این اے 63کے ضمنی الیکشن میں ملزمان اور مقتولین کے مابین معمولی جھگڑا ہوا تھا ۔