پنڈ دادنخان پولیس کی کنٹینر کی پکڑ دھکڑ چار کنٹینر تھانہ پنڈ دادنخان میں بند،ڈرائیور حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا

پنڈ دادنخان( عابد قریشی+ مہر نویدحیدر)حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت سے ملے گئے ٹارگٹ پر پنجاب پولیس کی پانچ روز قبل ہی کنٹینر ز کے خلاف کاروائی،پنڈ دادنخان پولیس کی کنٹینر کی پکڑ دھکڑ چار کنٹینر تھانہ پنڈ دادنخان میں بند،ڈرائیور حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت کی جانب سے ملے گئے آرڈر پر پانچ روز قبل ہی کنٹینر کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس میں گزشتہ روز 4 کنٹینر تھانہ پنڈ دادنخان میں بند کر دیے جس سے کنٹینر ڈرائیور حضرات کو شدید پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذرائع کے مطابق کنٹینرڈرائیور اسلام باد دھرنے کے بجائے اپنے کام کے سلسلے میں اپنی منزل کی جانب گامزن تھے کہ تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کنٹینر بلاوجہ ہی تھانہ پنڈ دادنخان میں بند کر دیئے جس پر ڈرائیور حضرات میں حکومت کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا ڈرائیوروں کے خلاف یہ ناروا سلوک قابل برداشت نہیں،