گرین لینڈ پبلک سکول سسٹم کے یوم والدین کی پروقار تقریب

مری(عثما ن علی سے)گرین لینڈ پبلک سکول سسٹم کے یوم والدین کی پروقار تقریب 29 اکتوبر بروز ہفتہ منعقد ہورہی ہے جس کے مہمانان خصوصی وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اورصوبائی وزیر افرادی قوت اینڈ ورکس راجہ اشفاق سرور ہونگے تقریب میں تلاوت قرآن پاک،حمد ،نعت،قومی نغمہ ،ٹیبلو شواور کیک کاٹنے کی تقرب ہوگی اور تقریری مقابلے ہونگے،تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی کا خطاب بھی ہوگا تقریب میں طلباء ان کے والدین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد شرکت کریگی تقریب میں سکول کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائیگی اوربہترین پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے جائینگے۔