حضرت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ کے فضائل و کمالات حدو شمار سے باہر ہیں۔آپ کا شمار عشرہ مبشرہ میں ہوتا ہے۔حاجی چودھری محمد رشید

جہلم( عبدالغفوربٹ)حضرت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ کے فضائل و کمالات حدو شمار سے باہر ہیں۔ آپ کا شمار عشرہ مبشرہ میں ہوتا ہے۔جن کے لیے جنت کا وعدہ دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی میلاد کمیٹی دینہ؍المصطفیٰ بزنس کمیونٹی دینہ کے جنرل سیکرٹری اور شہر کی مذہبی و سماجی شخصیت حاجی چودھری محمد رشید نے 21رمضان المبارک بسلسلہ یوم شہادت حضرت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ صاحب مرقات کے مطابق آپ کے فضائل کی صحیح روایات دیگر صحابہ کے فضائل سے زیادہ ہیں۔کیونکہ آپ کے زمانہ میں خوارج نے آپ کے خلاف زیادہ باتیں کیں تو اہلسنت نے آپ کے فضائل کی احادیث بہت تحقیق سے جمع کیں۔