بلاول بھٹو نے صرف بی بی شہید کی طرز سیاست کی ایک جھلک دکھائی ہے،سید علی رضا شاہ

مری(عثما ن علی سے)پاکستان پیپلز پارٹی مری کے نظریاتی کارکن ورہنماء پی وائی او راولپنڈی سید علی رضا شاہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے صرف بی بی شہید کی طرز سیاست کی ایک جھلک دکھائی ہے اور پارٹی مخالفین کی آنکھیں کھل گئی ہیں ہمارے چےئرمین کو بچہ کہنا او ر بچہ سمجھنے والوے احمقوں کی جنت میں رہنے والے لرز اٹھے ہیں شہیدوں کے خون کی ایک للکار نے ہی ملک کی سیاسی فضا میں تبدیلی رونما کردی اور جیالون پر بھی قائم سیاسی جمود توڑ دیا ہے اب چےئرمین بلاول بھٹو کو جلد سے جلد تنظیم سازی مکمل کرنی چائیے اور پارٹی کے مخلص و نظریاتی اور ماضی میں پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو عہدوں پر فائز کیاجانا چائیے کیونکہ پارٹی کے حقیقی نظریاتی اور قربانیاں دینے والے کارکن ہی پارٹی کو متحرک اور فعال کرنے میں اپنا بھر پور سیاسی کردار ادا کرسکتے ہیں۔