اللہ کی رحمتو ں اور برکتوں سے بھرپور ماہ رمضان شریف کا امت کو ملنا سب حضور شافع روز جزا ﷺ کا صدقہ ہے،محمد عارف رضا

جہلم(حعبدالغفوربٹ)اللہ کی رحمتو ں اور برکتوں سے بھرپور ماہ رمضان شریف کا امت کو ملنا سب حضور شافع روز جزا ﷺ کا صدقہ ہے۔لہٰذا اہل ایمان اس پر خالق ارض و سما کے حضور سجدہ ریز ہوکر اظہار تشکر کیا کریں۔ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف مذہبی وسماجی شخصیت محمد عارف رضا نے ’’عظمت رمضان ،عضمت مصطفیﷺ کی بدولت ہے‘‘ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسی ماہ کے عشرہ اخیر ہ میں لیلۃ القدر بھی ہے جس کی عبادت ہزار مہینے کی عبادت سے بڑھ کر ہے یہ بھی ہمیں حضور آقائے دو عالم ﷺ کی بدولت عطا ہوئی ہے۔