محرم الحرم کی شب کو روائتی جلوس تابوت شہادت امام علی ابن الحسین امام بارگاہ ڈاکٹر منظورحسین مراز مری سے شام 6 بجے برامد ہوا

مری(عثما ن علی سے)محرم الحرم کی شب کو روائتی جلوس تابوت شہادت امام علی ابن الحسین امام بارگاہ ڈاکٹر منظورحسین مراز مری سے شام 6 بجے برامد ہو ا اور عزاداروں نے اور ماتمی سنگتوں نے پرسہ داری کی اور تابوت کی زیارات کی جس پر امام مسجد علی موسی نے جلوس کے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوے امام علی ابن الحسین علیہ السلام کی سیرت و کردار اور پیغام حسینیت کے لیے گراں قدرخدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالی اور بعد ازں جلوس ڈاکٹر مرزا رضوان الحسن کی قیادت میں امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہو گیا۔