معروف مذہبی شخصیت حضرت مولاناحافظ منور حسین فیض پوریؒ کاپہلا سالانہ ختم شریف

جہلم(عبدالغفوربٹ)عاشق رسول ﷺ ،پیکر عجزوانکساری اورعلاقہ کی معروف مذہبی شخصیت حضرت مولاناحافظ منور حسین فیض پوریؒ کاپہلا سالانہ ختم شریف جبکہ مرحوم کے صاحبز ادے حافظ واجدحسینؒ جو 7سال قبل آزادکشمیرکے علاقے ڈھانگری شریف میں نمازتراویح میں قرآن پاک سناتے ہوئے حالت سجدہ میں اللہ کوپیارے ہوگئے تھے کا ساتواں سالانہ ختم شریف گذشتہ روز جامع مسجد انوارمحمد ی میں مرحوم کے صاحبزادوں مولناحافظ حبیب الرحمن ، حافظ شفیق الرحمن ودیگر بھائیوں کی طرف سے منعقد کیاگیا۔ اس مو قع پر تلاوت قرآن ،نعت خوانی اور اذکار کیا گیا۔آخر میں حضرت مولنا خافظ حبیب الرحمن فیض پوری نے ایصال ثواب کی غرض و غا یت اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے مرحومین کی قا بل رشک زندگی اور موت پربھی روشنی ڈالی۔آخرمیں اجتماعی دعاکے بعد شرکائے پروگرام کے اعزاز میں افطار پارٹی دی گی۔