اللہ کا مہمان مہینہ اپنے دامن میں اُس کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹے الوداع ہونے کو ہے صرف ایک عشرہ باقی رہ گیاہے

جہلم(عبدالغفوربٹ)اللہ کا مہمان مہینہ اپنے دامن میں اُس کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹے الوداع ہونے کو ہے صرف ایک عشرہ باقی رہ گیاہے۔کیا بھروسہ کہ زندگی وفا کرے نہ کرے لہذا” اے میرے مومن بھائی اس عشرہ اخیرہ کو زندگی کا آخری عشرہ جا ن کر گزاراتاکہ زیادہ سے زیادہ رحمت خداوندی سے اپنی جھولی بھری جاسکے”یہ خوب صورت باتیں جادہ جہلم کی معروف مذہبی، کاروباری اور سماجی شخصیت الحاج چوہدری محمد سعیدنے “الوداع اے ماہ رمضان الوداع” کے تحت ایک نشت میں کہیی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان ،قرآن اور پاکستان لازم وملزوم ہیں مگر ہم اور ہمارے حکمرانوں نے اس کی قدر نہ جانی جو ہماری بدنصبیبی کو ظاہر کرتی ہے ۔ چوہدری محمد سعید نے کہا کہ پاکستان ،پاکستانیوں کے لیے رحمت خداوندی اور فضل خداوندی سے کسی طور کم نہیں کیونکہ جب پاکستان وجود میں آیا تو رمضان المبارک کی 27تاریخ تھی لہذاپاکستان اور رمضان کے درمیان باہمی تعلق خاصا گہرا ہے مگر قدر شناس لوگوں کے لیئے۔