صا حبزادہ پیر سید خلیل حسین کاظمی 21رمضان المبارک جامع مسجدرحمت العالمین میں معززین ومعاونین مسجد ومدرسہ کے اعزاز میں افطاری دیں گے

جہلم(عبدالغفوربٹ) ضلعی ا میر مرکزی جماعت اہلسنت جہلم /ناظم انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ صا حبزادہ پیر سید خلیل کاظمی آج 21رمضان المبارک جامع مسجدرحمت العالمین میں معززین ومعاونین مسجد ومدرسہ کے اعزاز میں افطاری دیں گے ۔انہوں نے ایک ملاقات میں بتایاکہ 21رمضان المبارک کو افطاری دینے کی روایت گذشتہ نصف صدی سے جاری ہے۔ میرے والد گرامی پیرسیدفداحسین شاہ راجورویؒ مستحن روایت کا آغاز کیا اور تادم آخر اسے نبھایا۔ان کے وصال کے بعد میں نے بھی اس روایت کو جاری رکھاہوا ہے اور انشا ہ اللہ آخر دم تک اسے نبھاو ں گا۔