سعودی عرب میں مقیم موضع رکن کا رہائشی شخص بلڈورز کے نیچے کچل کر جاں بحق ہو گیا

ملک وال(نامہ نگار) سعودی عرب میں مقیم موضع رکن کا رہائشی شخص بلڈورز کے نیچے کچل کر جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کیمطابق ملک وال کے نواحی علاقہ رکن کا رہائشی لیاقت علی مزدوری کے سلسلہ میں سعودی عرب مقیم تھا ذرائع کیمطابق لیاقت علی زیر تعمیرعمارت کے باہر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہا تھا کہ ساتھ سے گزرنے والے بلڈوزر کے نیچے آکر جا بحق ہو گیا لیاقت علی اس سے پہلے حساس ادارے میں ملازمت کرتا تھا ، ریٹارمنٹ ملنے کے بعد چند سال قبل سعودیہ چلا گیا تھا یاد رہے کہ لیاقت علی ایک ماہ قبل ہی چھٹی کاٹ کر واپس سعودی عرب گیا تھا اور وہا ں وفات پا گیا جس کی میت سعودی قوانین کے مطابق کوائف مکمل ہونے کے چند روز بعد آبائی گاؤں رکن پہنچا دی جائے گی۔۔۔