جہلم ہیلتھ اتھارٹی کے چیرمین کے لئے معروف سماجی شخصیت چوہدری مشتاق حسین برگٹ کا نوٹیفیکیشن جاری

وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف نے جہلم ہیلتھ اتھارٹی کے چیرمین کے لئے جہلم کی معروف سماجی شخصیت چوہدری مشتاق حسین برگٹ ریٹائرڈ ایس ایس پی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ جہلم کی سماجی تنظیموں نے جہلم میں صحت کے حوالے سے اسے ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے ۔ چوہدری مشتاق حسین نے ریٹائرمنٹ کے بعد صحت ، تعلیم اور سماجی بہبود کے حوالے سے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔ وہ پولیس میں ریسکیو 15 ، ریڈ بُک کے بانی ہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف ایک صبر آزما اور طویل جنگ کا سہرا ان کے سر پر سجا ہے ۔ میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال ان کی ٹیم کی انفرادی کوششوں کا ثمر ہے ۔جہلم میں صحت کے حوالے سے وہ بہت پُر عزم ہیں۔