پولیس افسران لوگوں کو تھانوں میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں،ڈی پی او جہلم

جہلم(عبدالغفوربٹ)پولیس افسران لوگوں کو تھانوں میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ لوگ ڈی پی او آفس آنے کی زحمت نہ کریں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی نے دوران تفتیش پر اٹھنے والے اخراجات (Cost of investigation) کی مد میں پچیس تفتیشی افسران میں 9,26000روپے(نو لاکھ چھبیس ہزار روپے )تقسیم کیے۔جو تفتیشی افسران نے مختلف مقدمات کی تفتیش کے دوران مقدمات کو یکسو کرنے کے لیے رقوم گرا ہ خود سے خرچ کی تھیں۔ڈی پی او جہلم نے ہر تفتیشی افسر کو بدستِ خود رقوم تقسیم کیں اور اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا “کہ افسران لوگوں کو تھانوں میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ انصاف کی خاطر لوگوں کو ڈی پی او آفس جہلم آنے کی زحمت نہ کرنی پڑئے۔پچاس سالہ عبادت و ریاضت سے انصاف کرنے والے کا درجہ بہتر ہے۔ تفتیشی افسر پر منحصر ہے کہ وہ اپنے کار سرکار کی انجام دہی کو وصیلہ بخشش یعنی حصولِ جنت یا عذاب کا باعث یعنی دوزخ بنالے”َ۔