چیرمین مرزا راشد جرال خود کام نہیں کروانا چاہتے یا ان کی کوئی سنتا نہیں ہے،تھوڑی سی بارش نے سڑکوں گلی محلوں کو نالہ لئی بنا دیا

جہلم(عبدالغفوربٹ) تھوڑی سی بارش نے سڑکوں گلی محلوں کو نالہ لئی بنا دیا سیوریج پہلے ہی بند عوام کا جینا محال منتخب چےئرمین سے عوام کی امیدیں بندھی کی بندھی رہ گئیں عملہ سرکار اور سیاسیوں کو خوش کرنے میں مگن عوام کے مسائل مذید بڑھ گئے تفصیلات کے مطابق جادہ چوک تا شاندار چوک،سول لائن روڈ،اقبال روڈ،مسجد گنبد والی میں بارش کا پانی جگہ جگہ کھڑا ہو گیا کیونکہ سیاسی آشیرباد اور عوام کی دیدہ دلیری کہ جادہ سے شاندار چوک سڑکوں کے دونوں اطراف نالہ تو درکنار چھوٹی نالیاں بھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے بارش کاپانی سڑکوں اور گلیوں میں گھوم کر ختم ہوتا ہے، چوک اہلحدیث، مسجد گنبد والی، ریلوے روڈ میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہو جاتا ہے جس سے گذرنے والے راہگیر سخت پریشان ہو جاتے ہیں حکومت پنجاب نے بھی میونسپل کمیٹی کو صرف لگوانے تک محدود کر دیا ہے فنڈز کہاں سے آہیں گے جس سے جہلم شہر، میونسپل کمیٹی حدود میں بہتری آئے گئی جب سینٹری ورکرز سرکاری اور سیاسی آستانوں کی خدمت پر مامور رہیں گے تو نالوں کی صفائی کون کرے گا جو ایک معمہ سے کم نہیں ہے، میونسپل کمیٹی کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ چیرمین مرزا راشد جرال خود کام نہیں کروانا چاہتے یا ان کی کوئی سنتا نہیں ہے۔