جہلم تحصیل دینہ بس سٹاپ کے قریب واقع آٹو سٹور ا ینڈ ڈیکوریشن کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

جہلم(عبدالغفوربٹ)جہلم تحصیل دینہ بس سٹاپ کے قریب واقع آٹو سٹور ا ینڈ ڈیکوریشن کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی،اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ کو مزیدپھیلنے سے روکے رکھا اور 1 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا۔ ریسکیو 1122کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں باقی دوکانوں اور ملحقہ آبادی کو ایک بڑے نقصان سے بچالیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 ڈاکٹر فیصل محمود نے جائے حادثہ پر رہتے ہوئے فائر فائیٹنگ آپریشن کی نگرانی کی۔اہل علاقہ نے بروقت مدد پر ریسکیو 1122کی کارکردگی کو بہت سراہا۔