خیر الناس تنظیم جہلم کے زیر انتظام مستحق اور نادار 50 گھرانوں کو ایک لاکھ روپے مالیت کے راشن کارڈ تقسیم

جہلم(محمداشتیاق پال)خیر الناس تنظیم جہلم کے زیر انتظام مستحق اور نادار 50 گھرانوں کو ایک لاکھ روپے مالیت کے راشن کارڈ تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطابق تنظیم خیرالناس جادہ جہلم جس طرح عوامی خدمت جن میں دستکاری سکول، کمپیوٹر کلاسز ، فری آئی کیمپ فری میڈیکل کیمپ اور فری عید شاپنگ کا اہتما کرتی ہے اسی طرح ہر سال کی طرح اس سال بھی علاقہ کے مستحق افراد کی فہرست مکمل کرنے کے بعد فی گھرانہ 2000 روپے مالیت کا راشن کارڈ انہے پہنچایا جاتا ہے جس پر وہ لوگ قطاروں اور جھرمٹ میں نہیں بلکہ دوکاندار کو دے کر با عزت طریقے سے سامان اپنے گھر لے جاتے ہیں، تنظیم کے ایڈمنسٹریٹر چوہدری محمداقبال نے دیڈیا کو بتایا کہ اس ریقہ کار سے کسی غریب کی عزت نفس مجروع نہیں ہوتی بلکہ مخلوق خدا کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوتا ہے، اس موقعہ پر تنظیم کے عہدیداران شاویز مظفر، متین سعید بٹ، منظور سلطانی، افضل بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔