کھیوڑہ میں نئے میرج ہال کا افتتاح ہو گیا

کھیوڑہ ( راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ میں نئے میرج ہال کا افتتاح ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں سالٹ رینج میرج ہال کے نام سے ایک نئے تعمیر شدہ میرج ہال کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ شہر میں اس حوالہ سے افتتاحی تقریب کا احتمام کیا گیا۔ تقریب میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی ۔ معزز مہمانوں میں راجہ قاسم علی خان چئرمین ضلع کونسل، وسیم افضل چن ممبر صوبائی اسمبلی ، ملک فیصل عباس چئرمین بلدیہ کھیوڑہ، ملک شوکت حیات وائس چئرمین بلدیہ کھیوڑہ ، مہر جعفر علی جعفری سابق ناظم بلدیہ و جنرل سکریٹری لیبر یونین محکمہ نمک کے علاوہ راجہ فیاض الحسن، اختر بخاری ، یوسف ناز ، یونس شہباز،مدثر شاہین ملک ، آصف حیات مرزا، نمبر دار و کونسلر راجہ افضل اورخواجہ صداقت حسین نمایاں تھے۔