رمضان شریف کا تقدس پامال بس سٹینڈ میدان جنگ بن گیا

للِہ پنڈدادن خان (نور چغتائی سے ) رمضان شریف کا تقدس پامال بس سٹینڈ میدان جنگ بن گیا پنڈدادن خان میں ٹرانسپوٹروں کے دو گرپوں میں تصادم ایک جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے خبر کی تفصیلات کے ایس ایچ او ملک نثار سے جب صحافی نے سوال کیا تو ایس ایچ او ر بپھر گیانازیبا الفاظ استعمال کے اور کہا کہ صحافی مامے لگتے ہیں جو ہم سے پوچھتے ہیں میں سارے صحافیوں کو اندر کر دوں گا ایس ایچ او کی بڑھکیں سوالات پوچھنا ہمارا حق ہے اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا صدر تحصیل پریس کلب چوہدری اختر کاکہنا تھا کہ صحیح حقائق عوام تک پہنچانے کے لئے صحافی اپنے فرایض سرانجام دے رہے ہوتے ہیں ایس ایچ او کا جارحانہ روایہ ہمیں فرائض سے نہیں روک سکتاصحافیوں کے مذاکراتی ٹیم نے ڈی ایس پی پنڈدادنخان سے ملاقات کی اور ایس ایچ او کے روایے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ایس ایچ او کے خلاف مذمتی قرارداد منظور ڈی پی او جہلم فوری طور پر اس ایس ایچ او کو تبدیل کریں ورنہ احتجاج کا دائرہ پوری پنڈی ڈویثرن تک پھیلا دیا جائے گا ٹرانسپوٹروں میں ٹائم چلانے پر تصادم ہوا تھا جس کے باعث فائرنگ سے حاجی ظفر نامی شخٖص جاں بحق ہو گیا اور پانج افراد زخمی ہوئے

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی)ٹرانسپورٹ گروپوں میں خوف ناک تصادم کے باعث لاری اڈہ پنڈدادن میں خوف ہراس پھیل گیا،پنڈدادن خان لاری اڈہ پر ٹرانسپوٹروں کے درمیان جھگڑا اور فائرنگ سے چھ افراد شدید زخمی،جس میں حاجی ظفر آف واڑہ بلند خان جابحق،تفصیلات کے مطابق،پاک شیرازی ٹریول اور ایکسپریس ٹریول کے درمیان گاڑیوں کے ٹائموں کے سلسلے میں یہ جھگڑا پانچ ماہ سے چل رہا تھا ،25رمضان21جون صبح پاک شیرازی ٹریول اور ایکسپریس ٹریول کی دو بسوں کے ٹکرانے کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوا جس کے نتیجہ میں چھ افراد زخمی ہوئے،جن میں حاجی ظفر نامی شخص جابحق ہوگیا جس کا تعلق واڑہ بلند خان کے گاوًں سے تھا،باقی 2زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا،