کروڑوں روپے لاگت سے شروع ہونے والی نڑومی ڈھن واٹر سکیم کا غیر موثر ہونا عوام کی درینہ امنگوں کو قتل ہے، نصیر کھنڈوعہ

کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان)کروڑوں روپے لاگت سے شروع ہونے والی نڑومی ڈھن واٹر سکیم کے غیر موثر ہونے کی بڑی وجہ نقشے سے ہٹ کر سیاسی بنیادوں پر پائپ لائین کا بچھایا جانا ہے، پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج کرنے والوں پربنائے گئے مقدمات ابھی تک ختم نہیں کیے گئے ،عوام میں مایوسی آئندہ الیکشن میں مسلم لگ کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔2013کے الیکشن میں منتخب ایم پی اے نذر گوندل کو گولپور کی عوا م نے بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا تھالیکن پانی مسئلے پر انہوں نے اس بات کا حق ادا نا کرکے عوام کو مایوس کیا ہے۔ چےئرمین گولپور نصیر کھنڈوعہ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل گولپور کے چےئرمین ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ نے علاقے میں پانی کی عدم دستیابی اور پانی کے حصول کے لئے احتجاج کرنے والوں پر بنائے گئے مقدمات کے حوالے سے پی پی سی پنڈدادنخان کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کروڑوں روپے لاگت سے شروع ہونے والی نڑومی ڈھن واٹر سکیم کا غیر موثر ہونا عوام کی درینہ امنگوں کو قتل ہے اس سکیم سے علاقے کا مستقل جڑا ہے انتہائی اہمیت کے حامل اس میگاپراجیکٹ کے ثمرات عوام تک نا پہنچنے کی بڑی وجہ نقشے سے ہٹ کر سیاسی بنیادوں پر پائپ لائین کا بچھایا جانا ہے، اگر سروے کے مطابق سلوپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا جاتا تو پانی وافر مقدار میں آبادی کے آکر تک میسر آسکتا تھاپانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی دوسری بڑی وجہ والومینوں کی من مانیاں ہیں جو سیاسی نمائندوں کی ایما پر آبادیوں کے لیے پانی کھولتے اور بندکرتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ پانی جیسی بنیادی ضرورت کی عدم دستیابی پر احتجاج عوام کا حق ہے ،دوہفتے قبل احتجاج کرنے والے مردوزن پر بنائے گئے سیاسی مقدمات انتہائی افسوس ناک ہیں، اس پر ایم این اے ،ضلع ناظم کی پانی کے مسئلے کے حل کے لیے کوشش قابل تعریف ہے لیکن ابھی تک یقین دہانی کے باوجود مقدمات ابھی تک قائم ہیں ، 2013کے الیکشن میں منتخب ایم پی اے نذر گوندل کو گولپور کی عوا م نے بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا تھالیکن پانی مسئلے پر انہوں نے اس بات کا حق ادا نا کرکے عوام کو مایوس کیا ہے،ان کے اس بیان پر کہ گولپور میں پانی کا مسئلہ ہے ہی نہیں انتہائی قابل مذمت ہے ایم پی اے اسی عدم دلچسپی کی وجہ سے احتجاج اور مقدمات کے باوجود ابھی تک مسئلہ جوں کا توں ہے جس سے عوام میں شدید مایوسی ہے جو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ کے لیے بھاری نقصان کاسبب بن سکتی ہے گول پور کی عوام کو پانی کی فراہمی کے لیے دریا کنارے نئے بور ناگزیر ہیں اور ان کا پانی سکیم کی لائینوں میں شامل کرنے کی بجائے ڈائریکٹ گولپور پہنچایا جائے تو پانی کا درینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوسکتا ہے۔