جونہی پاکستانی کرکٹ ٹیم جیتی تو کشمیری مساجد میں اللہ واکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے شروع ہو گئے،جماعۃ الدعوۃ جہلم کے ضلعی امیر محمد ہارون

جہلم(وسیم تبریز) ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ،یہ الفاظ کہنے والے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی فتح پر جشن منانے والوں مقبوضہ کشمیر کے کشمیری عوام کے مقدر میں مقبوضہ کشمیر کی غاصب بھارتی فوجیوں کی لاٹھیاں اور گولیاں ہیں ،جنہیں بھارتی میڈیا غدار کہہ رہا ہے ،لیکن وہ لوگ یہ سب ہنسی خوشی برداشت کر رہے ہیں ،پاکستان کی سلامیت اور بقاء اور اپنا رشتہ پاکستان سے جوڑھے رکھنے کا عزم لیئے ہو ئے ہیں،یہ بات جماعۃ الدعوۃ جہلم کے ضلعی امیر محمد ہارون نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے دیکھا کہ جونہی پاکستانی کرکٹ ٹیم جیتی تو کشمیری مساجد میں اللہ واکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے شروع ہو گئے ،اور پاکستانی قومی نعرے بجنے شروع ہو گئے ،اور بھارتی میڈیا کو اور تو کوئی موضوع ہاتھ نہیں اسنے کشمیریوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا نتیجہً بھارتی غاصب فوج ان نہتے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے پر ٹوٹ پڑھے اور بیشتر کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا ،اور ادھر بھارتی میڈیا مسلسل ان نہتے کشمیریوں کے خلاف زہر افشانی کرتا رہا،لیکن آفرین ہے ان نہتے کشمیریوں پر کے وہ بھارتی بزدل فوج کے سامنے پاکستانی ٹیم کے حق میں اور پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے ،اور اصل میں یہی فتح کا جشن تھا جو کہ دشمن کے سامنے انکے کیل کانٹے سے لیس فوج کے سامنے منایا گیا اور اور پوری دنیا بھرکے میڈیا نے اس کوریج دی اور دیکھنے والوں نے رشک اور تعریف بھری نظروں سے دیکھا، وہی ہمارے کشمیری بھائی جوکہ عرصہ دراز سے پاکستان کی بقاء اور اپنا پاکستان سے الحاق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ ہر پاکستانی و غم میں برابر کے پاکستان کے ساتھ شریک ہیں ،انکا کاروبار تباہ ہوگیا 11ماہ سے لگے کرفیو نے انکے معاشی حالات کو انتہائی ناگفتہ بہ کر دیا ،وہ جو ہماری غمی اور خوشیوں کے برابر کے شریک ہیں ،عید کے موقع پر انکا مکمل ساتھ دیں ،اور اپنی زاکوۃ اور فطرانہ اور دیگر امدادسے انکو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں