ریسکیو 1122کا عید الفطر کے حوالے سے خصوصی اجلاس

جہلم(عبدالغفوربٹ)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹرفیصل محمود کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122کا عید الفطر کے حوالے سے خصوصی اجلاس ریسکیو اسٹیشن پہ ہوا جس میں ریسکیو 1122 نے عید الفطر کا ایمرجنسی پلان جاری کیا۔ جس کے مطابق ضلع بھر کے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ضلع بھر میں نماز کے بڑے اجتماعات پر ریسکیو ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے ، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ ریسکیو 1122 کی جانب ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بروقت تیار رہیں گی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹرفیصل محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو محافظ بھی اپنی ڈیوٹی دیں گے جن کو ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کی مکمل تربیت دی گئی ہے ، اجلاس میں کنٹرول روم انچارج امتیاز احمدخان، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان ، اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد آصف شہزاداور میڈیا کوارڈینیٹر موجود تھے ۔