جہلم پولیس کا قمار بازی ،منشیات فروشی، ،غیر قانونی طور پر سلنڈر ری فلنگ کرنے والوں ا ور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں

جہلم(عبدالغفوربٹ)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کا قمار بازی ،منشیات فروشی، ،غیر قانونی طور پر سلنڈر ری فلنگ کرنے والوں ا ور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں 140گرام چرس ،05لیٹر شراب،پسٹل 9MMمعہ 07عدد روند،پسٹل 30بور معہ 05عدد روند اور جو ئے کے داؤ پر لگی رقم مبلغ10130/-روپے برآمد08 ملزمان گرفتارمقدمات درجتفصیلا ت کے مطابق تھانہ سٹی محمد اعظم ایس ائی نے ملزم منصور حسین ولد منظور حسین قوم راجپوت سکنہ مشین محلہ نمبر 2جہلم سے 140گرام چرس۔تھا نہ سول لائن ضمیر حسین ایس ائی نے ملزم محمد افضال ولد محمد حسین قوم راجپوت سکنہ عباس پور ہ جہلم ، محمد ایوب ولد محمد فرمان قوم آرائیں سکنہ محلہ اسلامیہ سکول جہلم ، نوید طارق ولد طارق محمود سکنہ محلہ عباس پور ہ جہلم کو قبرستان میں بذریعہ تاش جوا کھیلتے ہوئے گرفتار۔ جوئے کے داؤ پر لگی ہوئی رقم 10130/-روپے قبضہ پولیس اور شاہد مصطفی اے ایس ائی نے ملزم تبریز اختر ولد حاجی فضل کریم قوم مرزا سکنہ کالا گجراں اپنی دوکان کریم پورہ روڈ کے پیچھے حویلی میں گاہکوں کو غیر قانونی طور پر سلنڈر میں گیس کی ری فلنگ کرتے ہوئے گرفتار۔ تھانہ چوٹالہ محمد شعیب اصغر ایے ایس ائی نے ملزم کلیم عباس ولد گلزار حسین سکنہ کوٹلی سیداں جہلم سے 5لیٹر شراب ۔تھانہ سوہاوہ محمد غفار ایس ائی نے ملزم رانا کامران ولد غلام مرتضیٰ رانا سکنہ مکان نمبرNK-100سٹریٹ نمبر2محلہ نیو کٹاریاں راولپنڈی سے پسٹل 9MM معہ روند ۔ تھانہ ڈومیلی قمر شہزاد اے ایس ائی نے ملزم علی رضا ولد الطاف حسین قوم بھٹی سکنہ چکوال سے پسٹل30بور معہ5عد د روند برآمدکر کے مقدمات درج لیے ۔