فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد یوسف اوجلہ کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ

جہلم(عبدالغفور بٹ):فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد یوسف اوجلہ نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا۔ سینئر سول جج خرم سلیم مرزا اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد سرور کے ہمراہ خواتین بارک میں عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کرنے کر لئے قیدی خواتین اوربچوں میں عید گفٹ تقسیم کئے ۔انہوں نے قیدی خواتین اور بچوں میں نئے ملبوسات تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی بانٹی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ نے ڈسٹرکٹ جیل کی بیرکوں اور جیل کچن کا خصوصی معائنہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے سکیورٹی و حفاظتی انتظامات سے متعلق انہیں بر یفنگ دی ۔انہوں نے جیل میں صفائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کے جیل میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ جیل کے دورہ کے دوران انہوں نے قیدیوں کے مسائل بھی سنے اور ان کو موقع پر حل بھی کروایا گیا۔