ضلع جہلم پولیس / عید سکیورٹی انتظامات

جہلم(عبدالغفوربٹ)ضلع جہلم پولیس / عید سکیورٹی انتظامات ،جہلم : ضلع بھر میں عیدالفطر کے342جتماعات کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے365 اہلکار PQR اور انتظامیہ کے افراد تعینات کردئیے گئے،۔ عید الفطر کے 320 اجتماعات مساجد،15مام بارگاہوں اور 7 اجتماعات کھلے مقامات پر منعقد ہوں گے ،ضلع بھر میں پانچ بڑے مقامات جہلم ،پنڈداد خان ، دینہ منگلا اور سوھاوہ کے بڑے اجتمات ھونگے جن پر معقول نفری تعینات کی گئی ہے : عیدالفطر پر سکیورٹی موثر بنانے کے لئیے واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبک 350میٹل ڈیٹیکرز بھی فراہم کر دئیے گئے ہیں ، ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں اور سٹی ایریاز کے اہم چوراہوں کی ناکہ بندی جاری ہے : ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت پر پارکنگ ایریا عیدالفطر کے اجتماعات سے 100 گز دور قائم کئے جائیں گے عیدالفطر کے اجتماعات میں داخل ہونے والے ہر شخص کی تلاشی لی جائے گی سپیشل برانچ جدید آلات کی مدد سے کلیرنس کرے گی ضلع بھر کے اجتماعات کی مانٹیرنگ سکیورٹی برانچ کے اہلکار کریں گے جس کی رپورٹ افسران بالا کو ارسال کی جائے گی ضلع کے چاروں سرکل پولیس افسران،گیارہ تھانوں کے آیس ایچ اوز سات چوکیات کے انچارجز اپنے علاقوں میں گشت و سنیپ چیکنگ کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رکھیں گے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کے چار اضافی دستوں الرٹ کر دیا گیا ہے پولیس امن امان کے ذمہ دار و خفیہ اور ایمرجنسی سے نمٹنے والے اداروں سے قریبی رابطے میں ہے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں : سپاٹ ڈیوٹی کے علاوہ ایلیٹ فورس کی موبائلز ، کوئیک رسپانس فورس ،کی موبائلز و محافظ اسکواؤڈ بھی ضلع بھر میں متحرک رہے گی.