کھیوڑہ میں عید کی چھٹیوں میں ہزاروں سیر و تفریح کے شوقین افراد نے کان نمک کی سیر کی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز+عدنان یو نس سے)بین الاقوامی شہرت کے حامل سیاحتی شہر کھیوڑہ میں عید کی چھٹیوں میں ہزاروں سیر و تفریح کے شوقین افراد نے کان نمک کی سیر کی ہزاروں گاڑیوں،موٹر سائیکل سواروں کی وجہ سے پورے شہر میں پارکنگ کی جگہ نایاب ہو گی۔مری کے بعد کھیوڑہ بہت بڑا سیاحتی مرکز ہے تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسر ی بڑی کان نمک کے بین الاقومی حامل کے شہر کھیوڑہ میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیاکیونکہ کھیوڑہ شہر موٹر وے کے قریب اور لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد سے تقریبایکساں فیصلے پر ہے تو اب پاکستان بھر سے سیاحوں کا پسند دیدہ مقام بن چکا ہے پہا ڑوں پر بارشوں کی وجہ سے اور موسم بھی خوشگوار ہونے کی وجہ سے ہزاروں سیر و تفریح کے شوقین افراد نے کان نمک کی سیر کی جس کی وجہ سے شہر میں تل دھرنے کو بھی جگہ نہ تھا۔نمک کے ماڈلے بنانے والوں نے ماڈلوں کے دلکش سٹال لگائے ہوئے تھے جوکہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ میڈیکل کی جدید تحقیق کے مطابق نمک کے ماڈل خو بصو رتی کے ساتھ ساتھ سانس کی بیماریا ں ختم کرنے میں بھی سود مند ثابت ہوئے ہیں سیر کے لیے آئے ہوئے افراد اپنے عزیز و اقارب کے لیے یہ ماڈل خرید کر لے جاتے ہیں اور ان کو ماڈلوں کے تحفے دیکر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی شہرت کے حا مل شہر میں ٹور ازم کے حوالے سے مزید ترقیاتی کام کروائے تو یہ شہر زر مبادلہ حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔