پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل دوسرے موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز+عدنان یو نس سے)پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں نے آگے جاتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے دوسرے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے طارق محمود سالٹ ڈیلر موقع پر ہی جاں کی بازی ہار گیا۔دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جن کی غفلت لاپرواہی سے المناک حادثے پیش آتے ہیں