چوآسیدن شاہ کھیوڑہ روڈ کے خطرناک موڑ وں کو ختم کرنے اور کھیوڑہ بائی پاس بنانے کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا جا رہا ہے،ملک تنویر اسلم

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز+عدنان یو نس سے)چوآسیدن شاہ کھیوڑہ روڈ کے خطرناک موڑ وں کو ختم کرنے اور کھیوڑہ بائی پاس بنانے کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا جا رہا ہے انشاء اللہ ہماری کوشش کامیاب ہو گی علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا و ژن ہے ملک تنویر اسلم سیتھی صوبائی وزیر تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے نوجوان چیئرمین ملک فیصل عباس،وائس چیئر مین شوکت حیات ، مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ملک زاہد،کونسلر ملک قمر جوتانیہ،سابق کونسلر ملک محمد اشرف، ملک اعجاز نے نور پور سیتھی گاؤں میں جا کر صوبائی وزیر تنویر اسلم سے عید ملے اور علاقہ بھر میں ان کو ترقیاتی کام کروانے پر مبارک باد دی۔اس موقع پر نمائندہ وفد نے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی کی توجہ چواسیدن شاہ کھیوڑہ روڈ کی خستہ حالی سے آگاہ کیا اور پہاڑی خطرناک موڑوں کی وجہ سے جو حادثات ہوتے ہیں آگاہ کیا،اور ان سے درخواست کی کہ ان موڑوں کو ختم کر کے براستہ ڈنڈوٹ ڈھوک وینس کھیوڑہ بائی پاس بنا دیا جائے تاکہ پنڈدادنخان للہ،منڈی بہاؤ لدین جانے والی ہیوی ٹریفک کھیوڑہ شہر میں داخل نہ ہو۔اگر یہ بائی پاس بنا دیا جائے تو حادثات میں بھی کافی حدتک کمی واقع ہو جائے گی۔صوبائی وزیر نے نمائندہ وفد کو یقین دلایا کہ ہماری حکومت کی ترجیعات میں شامل ہے کہ اپنے عوام کے تمام مسائل کو حل کیا جائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا یہ وژن ہے کہ پنجاب بھر کے تمام علاقوں میں تعمیر و ترقی کام تیزی سے مکمل ہو۔انشاء اللہ چواسیدن شاہ کھیوڑہ روڈ کے خطر ناک موڑوں کو ختم کرنے کے کام کو جلد شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی