منشیات کا استعمال اپنے آپ کو قتل کرنا ہے،،،،،،،،میر افسر امان، کالمسٹ

مشرقی اُفق

منشیات کے استعمال سے دنیا میں لاکھوں نوجوان اپنے آپ کو قتل کر رہے ہیں۔ معلومات کے مطابق سال ۲۰۱۳ء میں عالمی انسدات منشیات کی طرف سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد ۶۷لاکھ ہے۔ پاکستان میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے انٹی نارکوٹک فورس کا ادارہ قائم ہے جو منشیات کی روک تھام میں دن رات مصروف رہتا ہے۔منشیات کے عادی لوگوں کو اس بات کا شعور نہیں کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے ۔اس نعمت سے انسان کو فائدہ مند ہونا چاہیے نہ کہ اس کو وقت سے پہلے اپنے ہی ہاتھوں ختم کر کے اللہ کی نعمت سے اپنے آپ کو محروم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں عام عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے بین الاقوامی طور پر ہر سال عالمی یوم انسدات منشیات کا دن ۲۶ جون کو منایا جاتا ہے۔ دنیا اور خاص کر پاکستان کے سوچنے سمجھنے والے طبقہ کو اس میں تعاون کرنا چاہیے کیونکہ یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے سب نے مل کر اور مربوط ہوکر منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف صف آرا ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں پاکستان نارکوٹک فورس نے لکھاریوں کو عوام کے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ میں شعور کو بلند کرنے کے لیے خطوط لکھے ہیں جو ایک اچھی اور قابل تعریف کاوش ہے۔ لکھاری جہاں عوام کو بااختیار حلقوں کی کرپشن اور دوسری برائیوں کی معلومات فراہم کرتے رہتے ہیں،منشیات کے استعمال اور اس کی اسمگلنگ کے خلاف بھی شعور بیدار کرنا کے لیے کالم لکھنے چاہیے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ گلی کوچے کے نوجوان منشیات استعمال کرنے کی لعنت میں میں مبتلا ہوتے تھے ۔اب تو یونیورسٹیوں میں علم حاصل کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس لعنت میں مبتلا ہیں ۔ آئے دن اخبارات میں یونیورسٹیوں کے لڑکوں لڑکیوں کے منشیات استعمال کرنے کی خبریں پڑھنے کو ملتی رہتی ہیں۔ آج ہم اپنے اس کالم میں منشیات کیا ہیں۔ انکے استعمال کے کیانقصانات ہیں۔اس کو روکنے کے ذرائع کیا ہیں۔ منشیات ہر اس چیز کے استعمال کو کہتے ہیں جس سے انسان کے ہواس باختہ ہو جائیں۔ جس سے انسان صحیح اور غلط کے ادراک سے محروم ہو جائے۔ جس کے استعمال سے آدمی کا دماغ صحیح کام کرنا چھوڑ دے۔جس کے استعمال سے آدمی کو نشہ چڑھ جائے۔ آپ دیکھتے ہیں کہ گلی کوچوں اور محلوں میں منشیات کے عادی لوگ بھیک مانگتے ہوئے ملتے ہیں۔ ان کے جسموں پرگندھے کپڑے اور کمزور ڈھانچے اس بات کی نشان دہی کر رہے ہوتے ہیں کہ نشے نے اس کے خواس کو سوچنے سمجھنے کی حس کو ختم کر دیا ہے۔ اس کی صحیح اور غلط کے ادراک کی قوت مفلوج ہو گئی ہے۔اللہ کی طرف سے زندگی کی جو نعمت عطا کی گئی تھی اس کے نشے کی عادت نے اس کی اہمیت کو ضائع کر دیا ہے۔ اب وہ چلتا پھرتا انسانی جسم کا ایک ڈھانچا ہے جو سڑکوں پر بھیک مانگتا پھرتا ہے۔ کسی گندھی جگہ پر ایک لوتھڑا ہے جو پڑا ہوا ہے۔ کیا یہ انسانیت کی تزلیل نہیں ہے؟ ہمارے ملک میں آئے دن خبریں اخبارات کی زینت بنتی رہتی ہیں کہ پی آئی اے کے جہاز کے پورے عملے کو جہاز میں منشیات کی موجودگی کے شبہ کی وجہ سے غیر ملک میں روک لیا گیا ہے کیا یہ ملک کی بدنامی نہیں ہے ؟ منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے معاشرے کو مل جل کر اقدامات کرنے چاہیے۔ حکومت نے تو منشیات کے عادی لوگوں کی اصلاح کے لیے محکمہ صحت میں انسدات منشیات کے سیکشن قائم کیے ہوئے ہیں جہاں منشیات کے عادی لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے تاکہ وہ معاشرے کا کارآمند فرد بن سکیں۔ میڈیا کو بھی اس سلسلے میں عوام کی آگا ئی کے پروگرام کرنے چاہیے۔ محکمہ تعلیمات کے نصاب میں منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کی روک تھام کو شامل کرنا چاہیے۔ علما حضرات کو ممبر اور محراب سے عوام کے اندر شعور بیدار کرنا چاہیے۔ صحافیوں کو بھی اپنے قلم کے جوہر سے عوام میں بیداری کی لہر پیدا کرنی چاییے۔ اس کے ساتھ ساتھ پھر بھی جو لوگ منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ میں ملوث پائے جائیں ان کے لیے ملک کے قوانین میں سخت سے سخت سزا رکھنی چاہیے تاکہ لوگ عبرت ہو۔ مغرب کی بے جاآزادی کا جس نے انسان کوحیوان بنا دیا ہے کی نکالی سے مسلم معاشرے کو بچنا چاہیے۔ پھربُرا ہو مسلمان معاشرے کے ان نقالوں کا جو اس آزادی کی آڑمیں مغرب کی اچھائیوں کوایک طرف رکھ کر ان کی برائیوں کو اپنانے کی دھوڑ میں اندھادھند مصروف ہیں۔ مغرب کے معاشرے میں شراب کا نشہ عام ہے۔ ان کی جامعات میں لڑکے لڑکیاں منشیات کا استعمال بھی عام ہے۔ منشیات کا تناسب بھی دوسرے معاشروں سے زیادہ ہے مگراس کو میڈیا میں کم کم آنے دیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس اگر مسلمان معاشرے کے صرف دینی جامعات میں منشیات کے بارے میں تحقیقات کی جائیں تو یہ معلوم کر کے حیرت ہو گی کہ مغرب کے برعکس کنٹرول آزادی کے فلسفے کی وجہ سے ان میں منشیات کا استعمال زیرو ہے۔ اس طرح دینی مدرسوں میں ڈسپلن بھی مثالی ہے ۔ دینی جامعات میں آج تک رینجرز کو امن قائم کرنے کے لیے تعینات نہیں کیا گیا۔ مغرب زدہ مسلمان حکومتیں ان جامعات کو فنڈ بھی نہیں دیتی۔ یہ جامعات مسلمانوں کی زکوٰۃ اور صدقات سے چلتی ہیں۔ مگر نہ مغربی معاشرے اور ان کی حکومتوں نے مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اس اچھی بات کو کبھی بھی نہیں سراہا الٹا ان پر دہشت گردی کے کے ناروا الزامات لگاتے رہتے ہیں ۔اس میں مغرب سے

۲
امداد لینے والی مسلم حکومتیں بھی شامل ہیں۔ صاحبو! منشیات کے ا ستعمال اور اس کی اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے اس کی پیداوار کو کنٹرول کرنا چاہیے۔ صرف دوائیوں میں استعمال کرنے کی غرض سے اس کی پیداوار کی اجازت ہونے چاہیے۔ معاشرے میں راتوں رات امیر بننے کے لیے لوگ منشیات اسمگل کرنے کی جرم میں میں شریک ہو جاتے ہیں لہٰذا امیر بننے کے اس شارٹ کٹ کے رجحان کو ختم کرنے کے اقدامات کرنے چاہییں۔ عام لوگ معاشرے میں محرومی کی وجہ سے بھی غم غلط کرنے کی رجحان میں مبتلا ہو کر نشے کی غلط عادت میں پڑھ جاتے ہیں۔ اس لیے قناعت پسندی کی تعلیمات کو عام کرنے چاہیے۔ منشیات کا استعمال اپنے آپ کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔ زندگی اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے اس سے بھر پور فائدہ اُٹھانا چاہیے۔ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے اور راتوں رات امیر بننے کے اس شارٹ کٹ میں پڑنے کے بجائے قناعت پسندی پر عمل کرناچاہیے۔ اللہ ہمارے عوام کومنشیات کے استعمال کر کے اپنے آپ کو قتل کرنے کی ان بُرائی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔