ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کا عید کے موقع پر سول ہسپتال جہلم کا دورہ

جہلم (عبدالغفوربٹ)ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے عید کے موقع پر سول ہسپتال جہلم کا دورہ کیا، مریضوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے کے لئے ان میں تحفے تحائف بھی تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے مردانہ و زنانہ وارڈز کے علاوہ ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور مریضوں سے انکے علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عابد محمود چوٹالہ بھی موجود تھے ۔ اقبال حسین خان نے متعلقہ ڈاکٹرز اور افسران کو ہدایت کی جو مریض زیادہ بیمار ہیں انکی زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر انکا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے صحت عامہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اور سول ہسپتال کی بہتری صرف ٹیم ورک کے ہی ممکن ہوئی ہے ،حکومت پنجاب نے رواں سال میں صحت عامہ کے لئے 118ارب روپے کی خطیررقم محتص کی ہے جس سے شعبہ صحت میں مزید بہتری متوقع ہے۔