سرائے عالمگیر موضع پوران میں بااثر افراد کی سکول اور مکان پر قبضہ کی کوشش

جہلم (محمدامجدبٹ) سرائے عالمگیر موضع پوران میں بااثر افراد کی سکول اور مکان پر قبضہ کی کوشش کے دوران اندھا دھند فائرنگ، اہل علاقہ کے پہنچنے پر موقع سے فرار ، تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج ، تفصیلا ت کے مطابق تھانہ صدر سرائے عالمگیر کو دی گئی درخواست میں موضع پوران کی رہائشی شاہین مصطفےٰ زوجہ راجہ محمد طارق نے موقف اختیار کیا کہ سائلہ کا رہائشی مکان جہاں اس نے سکالرز ایلیمنٹری سکول کے نام سے سکول بھی بنا رکھا ہے پر علاقے کے بااثر افراد جن کی سرپرستی جاوید مجتبٰی ولد غلام مصطفےٰ نامی شخص کر رہا تھا نے گزشتہ شب قبضہ کی نیت سے رات تقریبا دو بجے کے قریب آتشیں اسلحہ سے حملہ کر دیا اور گھر پر فائرنگ کرتے ہوئے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور میرے خاوند راجہ طارق کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے، اس دوران اہل علاقہ فائرنگ کی آواز سن کر موقع کی طرف آئے تو حملہ آور وں کو سید عرفان حیدر شاہ اور راجہ امجد نے پہچان لیا جس پر ملزمان گھنے درختوں اور اندھیرے میں فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی چوکی انچارج کھوہار نے موقع پر پہنچ کر گولیوں کے خول جمع کئے اور گھر پر کی گئی فائرنگ کا جائزہ لیا ، جاوید مجتبیٰ نامی شخص انتہائی بااثر اور پہلے بھی ہم پر حملہ آور ہو چکا ہے جس کا مقصد ہمارے مکان اور سکول پر قبضہ کرنا ہے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے سائلہ کی درخواست پر مقدمہ 618درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔