جناح جرنلسٹ رائٹر فورم کا کالم نگار سید زاہد اقبال اور کالم نگار عمر بٹ کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد

جہلم(محمدافضل بٹ) جناح جرنلسٹ رائٹر فورم نے کالم نگار سید زاہد اقبال اور کالم نگار عمر بٹ کے اعزاز میں عید ملن پارٹی دی گئی جس میں معروف صحافی و سابق سیکرٹری جہلم پریس کلب دلنواز احمد، سابق نائب صدر جہلم پریس کلب عبدالغفور بٹ ، افضل بٹ اور میزبان و رائل میڈیا ہاؤس بابائے صحافت محمد اشتیاق پال چےئرمین جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم شریک تھے۔اس موقعہ پر سید زاہد اقبال کالم نگار نے کہا کہ جہلم جیسے پسماندہ علاقہ میں صحافی برادری اور لکھنے کے شائقین کیلئے جناح جرنلسٹ رائٹر فورم کا قیام ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس نے عمر بٹ کالم نگار اور دیگر لکھاریوں کیلئے ایک اچھا پلیٹ فارم موجود ہے اس کو بہتر استعمال کرکے ملک بھر میں اپنا نام روشن کر سکتے ہیں