عید کے دوسرے روز سے آج تک بارش سے جہلم میں موسم خوشگوار ہو گیا

جہلم(محمداشتیاق پال،عبدالغفوربٹ) عید کے دوسرے روز سے آج تک بارش سے جہلم میں موسم خوشگوار ہو گیا بچوں نے الطاف پارک، سٹی ہاوسنگ کے علاوہ جوگی جہلمی پارک مشین محلہ میں بچوں نے جھولوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق عید کے دنوں میں جہلم کے واحد تفریحی پارک الطاف پارک میں شدید رش کی وجہ سے بچوں اور بڑوں نے سٹی ہاوسنگ کا رخ کیا کیونکہ وہاں جانے کیلئے ذاتی سواری یا سالم رکشہ کے زریعے جایا جاتا ہے۔ مشین محلہ جات اور گردو نواح کے وہ بچے جو زائد اخراجات برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے پیدل ہی مشین محلہ 2 میں جوگی جہلمی پارک کا سہارا لیا جہاں کونسلر انعام الحق ملک اور تنظیم الفلاح نے بچوں کے جھولے لگوا ئے ہیں جس سے وہ بچے جو ٹرانسپورٹ کا اضافی خرچہ برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے مفت جھولے جھول کر اپنی عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا اور ان کے جذبات دیدنی تھے۔