چوہدری زاہد اختر کو پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کا دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد پیش کی

جہلم(محمداشتیاق پال) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر راجہ بشارت ربانی نے چوہدری زاہد اختر کو پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کا دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چوہدری زاہد اپنے عہدے کے اعتبار سے بلا تفریق ضلع جہلم پاکستان تحریک انصاف کے تمام ممبران کو یکساں طور پر ساتھ لے کر چلیں گے کیونکہ ورکرز کسی خاص شخصیت کیلئے نہیں بلکہ اپنے قائد عمران خان کے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ہم سب مل کر پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط کریں تاکہ مخالف جماعتوں کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔