پنڈدادن خان جہلم روڈ پرمڑیالہ کے قریب موٹرسائیکلوں کے درمیان خوف ناک تصادم

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی+ڈاکٹرطارق محمود)پنڈدادن خان جہلم روڈ پرمڑیالہ کے قریب موٹرسائیکلوں کے درمیان خوف ناک تصادم جس کے نتیجہ میں پنڈی سیدپور کا رہائشی تیس سالہ مدثر حسین ولد فضل کریم موقع پر جابحق،تفصیلات کے مطابق، پنڈی سیدپور کا رہائشی تیس سالہ مدثر حسین ولد فضل کریم جو کہ حساس ادارے کا ملازم تھا ہنڈا 125موٹر سائیکل نمبریRiM269پر سوار ہوکر راولپنڈی سے اپنے گاوًں موضع پنڈی سیدپور آرہا تھا کہ چوکی مصری موڑ کی حدود مڑیالہ کے مقام پر سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگء،جس کے نتیجے میں مدثر نامی نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار دانیال احمد ولد منظور حسین قوم انصاری ساکن چوٹالہ شدید زخمی ہوگیا جن کو چوکی مصری موڑ کے عملہ نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر میت اور زخمی نوجوان کو رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف پہنچایا گیا،دانیال احمدولدمنظورحسین کو فوری طبیٰ امداد دے کر جہلم ریفرکردیا گیا،