وزیر اعظم نوازشریف دفتر خارجہ پہنچ گئے ، اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف دفتر خارجہ پہنچ گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف دفتر خارجہ پہنچ گئے ہیں جہاں انکی زیر صدار ت اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیزاس دوران وزیر اعظم نوازشریف اور اجلاس کے دیگر شرکاءکو بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔اجلاس کے دوران مشیر خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم کو افغان سرحدی امور اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال ، پاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔