آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار پہنچ گئے ، متاثرین اور قبائلیوں سے ملاقات کریں گے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار پہنچ گئے جنہیں دیکھتے ہی لوگوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار دھماکوں میں شہید ہونے افراد کے ورثاء سے ملاقات کیلئے پارا چنار پہنچ گئے ہیں ، انہیں سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔آرمی چیف کو اپنے درمیان پا کر لوگوں نے پاک فوج اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے حق میں خوب نعرے بازی کی تو فضاء”پاک فوج زندہ باد “کی صداﺅں سے گونج اٹھی۔
آئی ایس پر آر کا مزید کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار دھماکوں پر دھرنا دینے والے قبائلیوں سے ملاقات بھی کریں گے اور متاثرین سے بھی ملیں گے ۔
خیال رہے پارا چنار میں 23جون کے روز یکے بعد دیگرے2دھماکے ہوئے تھے جس کے بعد سے قبائلیوں کا دھرنا جاری ہے۔