اگرآپ کے کپڑوں کو آگ لگ جائے تو کیا کرناچاہیے، وہ خبرجوکسی کی بھی زندگی بچالے

نیویارک(نیوزڈیسک) ناگہانی آفات میں سے ایک آگ کا لگنابھی ہے ، آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کبھی آپ اس طرح کی صورت حال سے دوچار ہوجائیں تو کیا کرنا چاہیے۔
کھڑے ہوجائیں
کبھی بھی آگ لگنے کی صورت میں بھاگنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس طرح شعلے مزید بھڑکیں گے لہذا حرکت کرنے کی بجائے اپنی جگہ پر کھڑے ہوجائیں۔
نیچے لیٹ جائیں
زمین پر بیٹھ جائیں اور کوشش کریں کہ آپ لیٹ جائیں اور ساتھ ہی اپنے دونوں ہاتھوں سے چہرے کو کوور کریں تاکہ آگ چہرے کو کم سے کم نقصان پہنچائے۔
گول گول گھومیں
زمین پر لیٹنے کے بعد گول گول گھومیں اور ایک جگہ سے دوسری اور دوسری سے پہلی جگہ پر حرکت کریں۔اس طرح سے آگ کو آکسیجن نہ ملے گی اوراگر کوئی موٹا کپڑا جیسے قالین یا موٹی چٹائی موجود ہوتواسے لپیٹ لیں اور پھر گول گھومیں۔